لکھنؤ:30/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع کی کنڈا اسمبلی سیٹ سے آزاد ممبر اسمبلی رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا نے جمعہ کو لکھنؤ کے رمابائی پارک میں اپنی سیاسی پارٹی کا رسمی اعلان کر دیا۔ بتادیں کہ یہ موقع تھا راجہ بھیا کے 25سال کے سیاسی سفر کے مکمل ہونے کا، اس دوران اس نے اپنی سیاسی طاقت کا ریلی کے ذریعے احساس کرایا۔ریلی کے منتظمین کا دعوی ہے کہ لکھنؤ میں منظم پروگرام میں چار لاکھ سے زائد افراد شامل ہوئے۔جن ستتاکے نام سے سیاسی جماعت کے اعلان کے بعد جمعہ کو ریلی میں رگھوراج پرتاپ سنگھ نے ملک کے مزدور، کسان اور جوانوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کی۔اس کے دوران انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتیں نفرت پھیلاتی ہیں لیکن جن ستتاسب کوایک ساتھ جوڑکرآگے بڑھے گی۔ریلی کے دوران رگھوراج پرتاپ سنگھ نے کہا کہ ہماری پارٹی کے نام کیلئے الیکشن کمیشن میں کام چل رہاہے۔انہوں نے کہا کہ جن ستتادل، جن ستتا پارٹی، جن ستتالوک تانترک دل میں سے کوئی نام ملے گا۔راگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا نے کہا کہ بہت سے موضوعات ہیں جن پر تمام سیاسی جماعتیں خاموش ہیں۔یہ مسائل ایسے مسائل ہیں جو معاشرے کو چھوتے ہیں۔پارٹی کو کارکنوں، کسانوں اور نوجوانوں کے لئے پارٹی پابندعہدہے۔راجہ بھیا نے رامابائی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے عوامی اجلاس میں کہا کہ اگر ملک محفوظ ہے تو اس کاکریڈٹ ہماری فوج کاجاتا ہے۔جن ستتا اقتدار میں آئی تو سرحد پر شہید ہونے والے نوجوانوں کے گھر والوں کو، نیم فوجی دستے کے جوان کے گھر والوں کو 1کروڑ روپے دیا جائے گا۔